دفاعی میدان میں پاکستان کی ایک اور کامیابی
پاکستان نے کروز میزائل بابر کا کامیاب تجربہ کر لیا۔ آئی ایس پی آر
راولپنڈی (بولو پاکستان تازہ ترین اخبار۔ 11 فروری 2021ء) : پاکستان نے دفاعی میدان میں ایک اور کامیابی حاصل کر لی ۔ تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر نے اپنے بیان میں بتایا کہ پاکستان نے کروز میزائل بابر کا کامیاب تجربہ کر لیا ہے۔ کروز میزائل بابر 450 کلو میٹر تک زمین اور سمندر میں ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے بیان کے مطابق بابر کروز میزائل کا تجربہ ملٹی ٹیوب میزائل لانچ وہیکل کے ذریعے کیا گیا۔
چئیرمین نیسکام ڈاکٹر ثمر اس موقع پر موجود تھے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزید بتای اکہ کمانڈر آرمی اسٹریٹجک فورس کمانڈ لیفٹننٹ جنرل محمد علی بھی اس موقع پر موجود تھے۔ دفاعی تجزیہ کاروں کے مطابق کروز میزائل بابر کے کامیاب تجربے سے پاکستان کی دفاعی صلاحیتوں میں مزید اضافہ ہو
گیا ہے اور پاکستان دفاعی سطح پر مزید مضبوط ہو گیا ہے۔
0 تبصرے