بحریہ ٹاؤن کے400 تک ملازمین کو 6 فروری کو ویکیسن لگائی گئی دوسری خوراک 27 فروری کو دی جائے گی،ملک ریاض کے ملازمین بہت قیمتی ہیں کہ کہیں کورونا اُن کے مالک کو نہ لگ جائے۔معروف صحآفی طارق متین کا بڑا دعویٰ
لاہور (اخبار تازہ ترین۔ 13 فروری 2021ء) معروف صحافی طارق متین کا کہنا ہے کہ سندھ میں ایک بار پھر وزیراعلی اور ملک ریاض نے ایک کارنامہ سرانجام دیا ہے۔جو ویکیسن فرنٹ ہیلتھ کلائن ورکرز کو لگائی جانی تھی وہ اشرافیہ کو لگ رہی ہے،سابق گورنر سندھ کے اہلخانہ کو بھی ویکیسن لگائی گئی جس پر بہت شور مچا،تاہم محمد زبیر کا کہنا ہے کہ انہیں اس متعلق کچھ معلوم نہیں،ان کے بچوں نے اپنے دوستوں کے ساتھ مل کر ویکسین لگوائی،جب کہ وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے کہا کہ معاملے کی تحقیقات کراوائی جائیں گی لیکن چونکہ یہ اتحادی ہیں اس لیے معاملہ ٹھپ ہو گیا۔
ایک یہ معاملہ تھا جس پر شور مچا۔دوسری جانب ہم نے افواج پاکستان کی مثال دیکھی جنہیں ویکسین دی گئی تو انہوں نے فرنٹ لائن ورکرز کو دے دی۔
یہ ویکسین جب سندھ حکومت کو دی گئی تو انہوں نے تقسیم پر اعتراض اٹھایا لیکن وہی ویکیسن 6 فروری کو بحریہ ٹاؤن کے ملازمین کو دی گئی ، جن میں سیکیورٹی گارڈ، مالی ودیگر ملازمین شامل ہیں۔ان کو ویکسین کی دوسری ڈوز 27 فروری کو دی جائے گی۔میرے ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک ریاض نے براہ راست یہ کام حکومت سندھ سے کروایا ہے۔انہوں نےاپنے اعلیٰ ترین افسران سے کہا کہ محکمہ ہیلتھ میں بات کی جائے،اس کے بعد مراد علی شاہ نے ہدایات دیں اور بحریہ ٹاؤن کے ملازمین کی ویکیسینیشن کی گئی۔
تاہم تازہ کارنامہ جو زرداری اور ملک ریاض نے سرانجام دیا وہ یہ کہ فرنٹ لائن ورکرز کے لیے منگوائی ویکیسن بحریہ ٹاؤن کے ملازمین کو لگائی گئی ہے۔بحریہ ٹاؤن کے 400 ملازمین کو گاڑیوں میں بھر کر لے جایا گیا اور ایک مرکز میں ویکیسن لگائی گئی۔
0 تبصرے