Ticker

6/recent/ticker-posts

سینیٹ انتخابات :کیا اپ سیٹ کے امکانات ہیں؟

 صوبوں میں جماعتوں کی کیا پوزیشن ہے کون کس صوبے سے ممکنہ طور پر کتنی سیٹیں حاصل کرنے گا


اسلام آباد(17 فروری ۔2021ء) سینیٹ انتخابات میں 170 امیدوار سامنے ہیں لیکن بعض جماعتوں کی طرف سے ایک سے زائد امیدواروں کے کاغذات جمع کرائے گئے ہیں اور 21 فروری تک متبادل امیدواروں کے کاغذات واپس لے لیے جائیں گے ایک طرف الیکشن کمیشن کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کررہا ہے تو دوسری جانب سیاسی جماعتوں کے درمیان جوڑتوڑ کا سلسلہ جاری ہے.

انتخابات کے دوران سیاسی جماعتوں کے جو امیدوار سامنے آئے ہیں ان میں سے بعض پر اعتراضات ہو رہے ہیں جس کے بعد ان کے نام واپس لیے جا رہے ہیں بعض ایسے نام بھی سامنے آئے ہیں جن کے بارے میں کوئی توقع نہیں کر رہا تھا کہ وہ بھی سینیٹ انتخابات میں امیدوار ہوں گے.

سینیٹ انتخابات میں اب تک سب سے زیادہ پریشان جماعت حکومتی پارٹی ہی نظر آرہی ہے جہاں پارٹی ٹکٹ پر سب سے زیادہ اختلاف کی خبریں سامنے آ رہی ہیں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سینیٹ کی دو نشستوں پر انتخاب ہونے جا رہا ہے جہاں اب تک 10 امیدوار سامنے آئے ہیں اسلام آباد سے سینیٹ کی ایک جنرل نشست کے لیے 6 اور خواتین کی ایک مخصوص سیٹ کے لیے4 امیدوار سامنے آئے ہیں اس الیکشن میں دلچسپ صورتِ حال یہ ہے کہ دارالحکومت سے امیدوار اور موجودہ مشیرِ خزانہ عبد الحفیظ شیخ پاکستان پیپلز پارٹی کے راہنما سید یوسف رضا گیلانی کے خلاف انتخاب لڑ رہے ہیں حفیظ شیخ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی کابینہ کا بھی حصہ رہے ہیں.

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے