آئس لینڈ اور چلی نے سیٹلائٹ تصاویر جاری کر دیں، کے ٹو پر سب سے بڑا سرچ ریسکیو آپریشن کا آغاز
اسلام آباد ( اخبارتازہ ترین۔ 12 فروری2021ء) سیٹلائٹ تصاویر سے علی سدپارہ اور جان اسنوری کے آخری مقام کی نشاندہی ہو گئی ہے،جس کے بعد کے ٹو پر آج سب سے بڑا سرچ ریسکیو آپریشن کیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق محمد علی سدپارہ اور ان کی ٹیم کی تلاش کے لیے کے ٹو پر سب سے بڑا سرچ ریسکیو آپریشن آج ہو رہا ہے۔ذرائع کا کہنا تھا کہ آئس لینڈ اور چلی نے سیٹلائٹ تصاویر جاری کیں۔
تصاویر میں علی سدپارہ اور جان اسنوری کے آخری مقام کی نشاندہی کی گئی ہے،ذرائع کے مطابق سیٹیلایٹ تصایر میں اس مقام کی نشاندہی کی گئی ہے۔جہاں جی پی ایس بند ہوئے بند ہوئے تاہم سیٹلائٹ تصاویر حکومت پاکستان تک پہنچا دی گئیں۔ایف ایل آر مشن میں ان تصاویر سے مدد لی جائے گی۔ذرائع کے مطابق فضائی آپریشن میں ساجد سدپارہ سے بھی رہنمائی لے رہے ہیں۔
0 تبصرے